May 19, 2021 03:53 pm
views : 266
Location : Domestic Place
Lahore- Imran Khan is a facilitator in Ring Road scandal, Uzma Bukhari
لاہور، عمران خان رنگ روڈ اسکینڈل میں سہولت کار ہیں، عظمیٰ بخاری کہتی ہیں نیب حکومتی کی چھوٹی چھوٹی رنگین مچھلیوں پر ہاتھ نہیں ڈالتی
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان جب پھنستےہیں تو کوئی قربانی کا بکرا تیار کیا جاتا ہے، واٹس ایپ وزیراعلیٰ عثمان بزدار عمران خان کے کہنے پر چل رہے ہیں۔فواد چوہدری نے خود کہا ذلفی بخاری کے ننھیال نے فائدہ اٹھایا، ان کا بس چلے تو کل کہیں گے ہمارا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، آپ ایسے فنکار ہیں جو پروجیکٹ سے پہلے کرپشن کرلیتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ذلفی بخاری کے والد اور چچا پر انسانی سمگلنگ کے الزامات تھے، لاہور استعفے دینا ان لوگوں کا پرانا طریقہ واردات ہے، انسانی اسمگلنگ کے واقعے میں کئی پاکستانی مارے بھی گئے تھے۔شہباز شریف کوعدالتی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے سے روک دیا جاتا ہے، ذلفی بخاری صاحب کو جہاز میں بیٹھے بیٹھے کلیئرنس مل جاتی ہے، نیب 5 اکتوبر کو ذلفی بخاری کو ایک وقت کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غلام سرور صاحب اس سکینڈل سے پیچھا نہیں چھڑوا سکتے، عمران خان صاحب میوزیکل چیئر کا کھیل کھیلتے ہیں، تحریک انصاف کے وزراء سب کو پاگل سمجھتے ہیں، عوام کی جیبوں سے پیسہ نکالا گیا اور کہتے ہیں کرپشن نہیں ہوئی۔غلام سرور سیاست دان کم اور ٹی وی اداکار زیادہ ہیں ، آپ جو مرضی کریں آپ کو سوالات کے جوابات دینے پڑیں گے، غلام سرور خان ان سوسائیٹیوں کے افتتاح پر گئے تھے، فردوس عاشق،غلام سرور پر سوئی گیس بلوں میں جعلسازی کا الزام لگا چکی ہیں۔