May 19, 2021 04:03 pm
views : 251
Location : Domestic Place
suspended Sea breezes for several days have been restored in Karachi
کراچی میں کئی روز سے معطل سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، گرمی کا زور ٹوٹ گیا،کراچی میں اتوار سے جُزوی ہیٹ ویو کا آغاز ہوا اور سمندری ہوائیں منقطع ہوگئی تھیں
محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ شہر میں اتوار سے معطل سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت پندرہ سے پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں، اور ہوا میں نمی کا تناسب اٹھائیس فیصد ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں سمندری طوفان کے اثرات کے باعث 16 مئی اتوار کے روز سے جُزوی ہیٹ ویو کا آغاز ہوا تھا اور سمندری ہوائیں منقطع ہوگئی تھیں، اس دوران شہر کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا، تاہم گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے موسم قدرے بہتر ہوگیا تھا، البتہ شہر میں گرد آلود ہوائیں بھی چلتی رہیں۔