May 19, 2021 06:45 pm
views : 254
Location : Domestic Place
Islamabad- Schools to reopen in districts with low positivity rate, NCOC
کراچی، 7 جون سے تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، این سی او سی کے مطابق زیارتیں، سینما،انڈور ڈائننگ تاحکم ثانی بند رہیں گے،کورونا پروٹوکول کے ساتھ سیاحت کی اجازت ہوگی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر (این سی او سی) نے یکم جون سے آؤٹ ڈور شادیاں اور 7 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الز مان کی زیرصدارت ایس سی اوسی کااجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی برائے صحت ،وزیرصحت سندھ، اور تمام فیڈریٹنگ یونٹوں کے چیف سیکرٹریز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں این پی آئیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جب کہ فیصلہ کیا گیا کہ یکم جون سے آؤٹ ڈور شادی کی اجازت ہوگی، تاہم شادی میں زیادہ سے زیادہ 150 افراد کے ساتھ گھر سے باہر تقریبات منعقد کی جاسکیںگی، جب کہ 7 جون سے تعلیمی شعبے بھی کھول دیئے جائیں گے، تمام میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 جون کے بعد ہوں گے، جب کہ وزارت تعلیم کی سفارش کے مطابق پیشہ ورانہ امتحانات کیس ٹو کیس کی بنیاد پرہوں گے۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کورونا پروٹوکول کے ساتھ سیاحت کی اجازت ہوگی، جب کہ زیارتیں ،سنیما، انڈور ڈائننگ، انڈور جیمز تاحکم ثانی بند رہیں گے، تفریحی پارکس، واکنگ، جاگنگ ٹریکس سخت کورونا ایس اوپیز کے ساتھ کھلے رہیں گے، رابطے کے کھیلوں، تہواروں، ثقافتی اور دیگر پروگرامز پر مکمل پابندی عائد ہوگی، جب کہ تمام انڈور آوٴٹ ڈور ثقافتی، موسیقی، اور مذہبی اجتماعات پر پابندی بھی عائد ہوگی۔