May 20, 2021 04:16 pm
views : 258
Location : Different Places
Pakistan reports 131 deaths by coronavirus, 4,207 new cases in 24 hours
کورونا کی تیسری لہر کا زور برقرار، جان لیوا وائرس مزید 131 جانیں لے گیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 207 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 31 ہزار 102، سندھ میں 3 لاکھ 3 ہزار 323، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 28 ہزار 33، بلوچستان میں 24 ہزار 223، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 452، اسلام آباد میں 79 ہزار 789 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 469 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 26 لاکھ 3 ہزار 469 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 130 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 4 ہزار 122 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 517 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 131 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 987 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 640، سندھ میں 4 ہزار 854، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 855، اسلام آباد میں 740، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 521 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔