Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 20, 2021 04:17 pm views : 243

Location : PM Office

Islamabad: PM, Chinese counterpart reaffirm resolve to further boost mutual ties
  • Urdu

اسلام آباد،وزیراعظم کا چینی ہم منصب کو فون، پاک چین تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان اورچینی ہم منصب نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورچینی ہم منصب کا ٹیلی فون پررابطہ ہوا، جس میں پاک چین تعلقات کے 70سال مکمل ہونے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور کوروناویکسین کے معاملےمیں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ رابطےکےدوران سی پیک منصوبے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے ویکسین فراہمی میں چین کی پاکستان کو جاری مدد اور ویکسین کی تیاری کے عمل میں سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا چین کاتعاون کورونا کےمقابلہ کےلیےپاکستان کی کوششوں کومزیدتیزکرےگا۔دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک تعاون کے فروغ کیلئے اعلی سطح رابطے جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے چینی ہم منصب کو مریخ پر خلائی جہاز کی کامیاب لینڈنگ پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا مریخ پرخلائی جہاز کی لینڈنگ چین کی بڑھتی ہوئی تکنیکی قابلیت ظاہرکرتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کی مضبوطی کےلیےاجتماعی اور انتھک کوشش کی گئی، دونوں ملکوں نےتعلقات آل ویدراسٹریٹجک کوآپریٹوپارٹنرشپ میں تبدیل کردیے۔پاک چین اقتصادی راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈانیشی ایٹو فلیگ شپ منصوبہ ہے، منصوبے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کو فروغ ملے گا اور دوطرفہ اور علاقائی تجارت میں مزید اضافہ ہوگا۔خیال رہے سال 2021 پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کا70 واں سال ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved