May 21, 2021 12:32 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan passes grim milestone of 20,000 deaths by COVID-19
کراچی، مہلک کورونا وباء کی تیسری خطرناک لہر نے مزید ایک سو دو گھرانوں میں صف ماتم بچھادی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین ہزار ستر نئے مریض سامنے آگئے
پاکستان میں بے رحم کورونا نے قہر ڈھانا کم نہ کیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 70 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 32 ہزار، سندھ میں 3 لاکھ 4 ہزار 571، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 28 ہزار 561، بلوچستان میں 24 ہزار 318، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 454، اسلام آباد میں 80 ہزار 10 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 547 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 26 لاکھ 54 ہزار 997 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 528 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 10 ہزار 143 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 424 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 102 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 89 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 704، سندھ میں 4 ہزار 869، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 875، اسلام آباد میں 741، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 523 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔