اسلام آباد، ہم کرپشن کےخلاف بھی جہادلڑرہےہیں، کرپشن کاخاتمہ کیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، وزیر اعظم کہتے ہیں چین کے اشتراک سےلگائے گئے پلانٹ سے نوجوانوں کو تکنیکی تربیت دینےمیں مدد ملےگی
کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹ گیارہ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرےگا، چین کے اشتراک سےلگائے گئے پلانٹ سے نوجوانوں کو تکنیکی تربیت دینےمیں مدد ملےگی، پاک چین سفارتی تعلقات کو70سال ہوچکے، اور دونوں نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرےکاساتھ دیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے بہت کم عرصےمیں غربت سمیت دیگرمسائل پرقابو پایا، ہم ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، لوگوں کوغربت سے نکالنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے، ملک کیلئے کلین انرجی بہت ضروری ہے، پاکستان کوسب سےزیادہ موسمیاتی تبدیلیوں کاسامنا ہے، پاکستان کے دریاؤں میں 80 فیصد پانی گلیشئرز سے آتا ہے، گلوبل وارمنگ میں ایسےمنصوبےکسی نعمت سےکم نہیں، سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے، زرعی شعبے میں بھی چین سے مدد لے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم کرپشن کےخلاف بھی جہادلڑرہےہیں، کرپشن کاخاتمہ کیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، جب تک طاقتورقانون کےنیچےنہیں آئےگا ترقی ممکن نہیں، چین نے کئی لوگوں کوکرپشن پر سخت سزائیں دی ہیں، چین میں دیکھا گیا کہ اوپر کی کرپشن پر ہاتھ ڈالا گیا تب ملک میں کرپشن کم ہوتی ہے۔