May 21, 2021 01:15 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan formally hands over 3 JF-17 Aircraft to Nigerian Airforce
اسلام آباد، پاکستان نے با ضابطہ طور پر تین جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے کردیئے، ایئر مارشل سید نعمان علی کہتے ہیں لڑاکا طیاروں کی شمولیت سے نائیجیرین فضائیہ کو حربی فوقیت ملے گی
پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے نا ئیجیرین ایئر فورس کی ستاون ویں سالگرہ کے موقع پر نائیجیرین فضائیہ کے مکودری بیس پر منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران تین جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے باضابطہ طور پر نائیجیرین ائیر فورس کے حوالے کر دیئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل (ریٹائرڈ) بشیر مگاشی نے کہا کہ ہم سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے نائیجیرین فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے، دو طرفہ تعاون اور شراکت داری کے لئے پاکستان اور پاک فضائیہ کے ممنون ہیں۔ ہم پاک فضائیہ سے حاصل کیے گئے جے ایف سیونٹین لڑاکا طیاروں کی نائیجیرین فضائیہ میں شمولیت پر بے حد خوش اور پرجوش ہیں۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایئر مارشل سید نعمان علی نے کہا کہ منفرد جنگی صلاحیتوں کے حامل فائٹر طیاروں کی یہ کھیپ نائیجیریا کی فضائی سرحدوں کے دفاع میں ایک مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ انہوں نے اس امر کی بھی یقین دہانی کروائی کہ پاک فضائیہ اور پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ مستقبل میں بھی نائیجیرین فضائیہ کی تمام ضروریات کو پورا کرنے میں معاون رہیں گے۔