May 21, 2021 01:23 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan welcomes the announcement of a ceasefire Between israel and Hammas
اسلام آباد، فلسطین سے اسرائیل کا قبضہ ختم ہونا چاہئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے
پاکستان کی جانب سے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ متحد اور اجتماعی اقدام کی طاقت ہے۔ یہ ایک جائز مقصد کے لیے ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے، دعاہےکہ یہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ثابت ہو۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین سے اسرائیل کا قبضہ ختم ہونا چاہیے اور مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی آباد کاری اور نسل پرستی پر مبنی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔