May 21, 2021 01:37 pm
views : 266
Location : different Areas
Islamabad- Nation observed Palestine Solidarity Day
اسلام آباد، پاکستان بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا، ملک بھر کے درجنوں مقامات
پر غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں
ملک بھر میں سرکاری طور پر یوم فلسطین منایا گیا اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
فلسطین سے اظہار یک جہتی کیلئے لبرٹی چوک لاہور میں پنجاب حکومت اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس میں خواتین، بچے بوڑھے اور مختلف اداروں کے ملازمین نے شرکت کی۔ فردوس عاشق اعوان بھی اس ریلی میں شریک ہوئیں۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ
ریلوے ملازمین نے بھی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ڈیزل شیڈ رننگ سے مین روڈ تک احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیل کا پتلا نذرآتش کیا۔
نماز جمعہ کے بعد ملک بھر کی طرح کراچی پریس کلب کے باہر بھی مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
اس موقع پر ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ