May 22, 2021 07:55 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 4,177 coronavirus cases, 88 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کا زور برقرار ہے، جان لیوا وائرس نے مزید اٹھاسی زندگیوں کے چراغ بجھادیئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد بیس ہزار سے تجاوز کرگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 33 ہزار 57، سندھ میں 3 لاکھ 6 ہزار 707، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 29 ہزار 13، بلوچستان میں 24 ہزار 413، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 471، اسلام آباد میں 80 ہزار 156 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 651 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 27 لاکھ 17 ہزار 235 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 238 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 13 ہزار 855 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 412 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 88 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 177 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 739، سندھ میں 4 ہزار 891، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 900، اسلام آباد میں 744، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 526 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔