May 22, 2021 07:59 pm
views : 218
Location : Sindh Assembly
Karachi- Sindh Information Minister introduced a bill in the Assembly to protect journalists
کراچی، وزیر اطلاعات سندھ نے صحافیوں کے تحفظ کا بل اسمبلی میں پیش کر دیا،بل پی ایف یو جے،کے یو جے اورسینئر صحافیو ں کی مشاورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا
صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے صحافیوں اور دیگر میڈیا پریکٹشنرز کے تحفظ کیلئے سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرز بل دو ہزار اکیس سندھ اسمبلی میں پیش کردیا۔
محکمہ اطلاعات نے یہ بل فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے)،کراچی یونین آف جرنلسٹس(کے یو جے)، سینئر صحافیو ں کی مشاورت اور آراکو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے جن میں پروفیسر توصیف احمد خان، مظہر عباس، فاضل جمیلی ،ڈاکٹر جبار خٹک، اویس اسلم علی اور قاضی آصف شامل تھے۔
صوبائی وزیر اطلاعات کی تجویز پر یہ بل صوبائی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے قانون کو بھیج دیا گیا جو کہ تین دن کے اندر اس کا جائزہ لے کر رپورٹ اسمبلی میں پیش کرے گی۔