May 22, 2021 08:05 pm
views : 219
Location : different Areas
Major power break down hits parts of Karachi
کراچی، بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب،کے الیکٹرک حکام کہتے ہیں ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے پچیس گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے ہیں
شہر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔
کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے نتیجے میں شہر کے مختلف مقامات پر چھ گھنٹے مسلسل بجلی غائب رہی۔ سخت گرمی میں بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہوگئے۔ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے کے باعث کراچی کے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔
کے الیکٹرک حکام کے مطابق ہائیٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے پچیس گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے اور نیو کراچی،گلشن اقبال، لیاقت آباد، بفرزون، شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، منظور کالونی، پی ای سی ایچ ایس،گلستان جوہر، ملیر، ناظم آباد، کورنگی، کھارادر، صدر، برنس روڈ، شاہ لطیف ٹاؤن، ڈی ایچ اے فیز 2 اور اسیکم 33 میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔
دوسری جانب ترجمان وزارت توانائی نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی این کے آئی بلدیہ 1 اور 2 ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے بجلی فراہمی متاثر ہوئی ہے، باقی ملک کا پورا سسٹم اس وقت بالکل نارمل ہے، این ٹی ڈی سی اور کراچی الیکٹریک کے اہلکار بجلی بحالی میں مصروف ہیں، ٹرپنگ کی وجوہات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔