کورونا وبا سے پاکستان میں مزید 74 افراد جاں بحق
کوروناوبا کے باعث مزید 74 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 061 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,779,29 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 084 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 900,552 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 08 ہزار 118 ، پنجاب میں 3 لاکھ 33 ہزار 971، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 29 ہزار 413، اسلام آباد میں 80 ہزار 312، بلوچستان میں 24 ہزار 517 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 739 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 482 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد62 ہزار 620 ہے۔ جب کہ4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 74 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 20 ہزار 251 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 3 ہزار 826 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 817,681 ہوگئی ہے۔