May 23, 2021 03:05 pm
views : 231
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan successfully manufactures COVID vaccine locally: sources
پاکستان نے مقامی سطح پر کورونا ویکسین کامیابی سے تیار کرلی
پاکستان نے مقامی سطح پر کوروناویکسین کامیابی سے تیار کرلی، یہ ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے بنائی ہے۔
ذرایع کے مطابق کوروناویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گئی ہے، پہلے فیز میں سنگل ڈوزکین سائینو کی1لاکھ24ڈوز تیار کی گئی ہیں، مقامی تیار کردہ کورونا ویکسین آئندہ ہفتے استعمال کے لیے دستیاب ہوگی، یہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے۔
اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیار کریں گے، چینی ٹیم نے ویکسین سازی میں ماہرین کو معاونت فراہم کی، پاکستان کو ویکسین کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینو نے فراہم کیا۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوروناویکسین کی دوسری کھیپ تیاری کے لیے خام مال چین سے جلد آئے گا۔
ویکسین سے متعلق ذرایع کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ کے کوالٹی کنٹرول ڈویژن میں ویکسین کا ٹیسٹ جاری ہے، ٹرائلز کے ابتدائی نتائج میں کورونا ویکسین محفوظ اور مؤثر پائی گئی ہے، این آئی ایچ کورونا ویکسین تیاری کی دستاویز ڈریپ کو جمع کرائے گی، نیشنل کنٹرول لیب فاربائیولوجیکل ڈریپ ویکسین کی جانچ کرے گی۔
ذرایع نے مزید کہا کہ ویکسین کے استعمال کی حتمی منظوری ڈریپ کنٹرول لیب دے گی، ڈریپ سے منظوری ملنے پر کورونا ویکسین ملک میں استعمال ہوسکے گی۔