May 23, 2021 03:05 pm
views : 235
Location : Different Places
Islamabad- NAB recovers Rs487.5bn in three years
وائٹ کالر جرائم': نیب کی 3 برس میں 4 کھرب 87 ارب روپے کی وصولی
قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ 3 برس میں راولپنڈی ریجن میں وائٹ کالر کرائم کیسز میں 4 کھرب 84 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی وصولیاں کی ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں سرکاری دستاویزات کا حوالہ دے کر کہا گیا کہ 1999 میں قیام کے بعد سے نیب مجموعی طور پر 714 ارب روپے کی وصولی کرچکا ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق نیب نے وائٹ کالر کرائم کیسز میں 2018-2020 کے دوران 48 کھرب 75 ارب روپے سے زائد کی وصولی کی جبکہ 2020 میں مجموعی طور پر 3 کھرب 23 ارب 78 کروڑ روپے، 2019 میں ایک کھرب 41 ارب 40 کروڑ روپے 2018 میں 22 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کی وصولیاں کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 برس کے دوران نیب راولپنڈی ریجن نے 290 ارب روپے جبکہ نیب کراچی نے 9 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کیں۔
علاوہ ازیں دستاویزات میں کہا گیا کہ وائٹ کالر کرائم کیسز میں نیب لاہور ریجن نے 72 ارب روپے، نیب سکھر نے 26 ارب روپے، نیب ملتان نے 4 ارب روپے، نیب بلوچستان نے ایک ارب 17 کروڑ روپے اور نیب خیبر پختونخوا نے 7 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کیں۔