May 23, 2021 08:17 pm
views : 253
Location : Shahra e Faisal
Karachi- Jamaat e islami March for Solidarity with the Palestinian People
جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطین کے حق میں ریلی
کراچی
میں جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
نکالی گئی۔ریلی میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت
کی،اس موقع پر شرکا نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم ،بینرز اور پلے
کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف
نعرے درج تھے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے
کہا کہ فلسطین مزمتی قرارداد سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا، امت میں اسلحے کی
کمی نہیں صرف مسلم حکمرانوں میں غیرت کی کمی ہے، مسلمانوں کو اپنی فوج
تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔
کراچی میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام فلسطینیوں
سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالے گئے فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر
جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آج کراچی کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر
ثابت کردیا کہ ان کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، مردوں سمیت خواتین
اور بچوں نے جس جذبے کا اظہار کیا ہے وہ قابل قدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت
مسلمہ زندہ ہے، استنبول، جکارتا، کابل، بغداد، مراکش اور تیونس سمیت پوری
دنیا کے مسلمان بیدار ہیں، امت کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، مگر
مسلم حکمران امریکا کے غلام بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین مزمتی
قرارداد سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا، امت میں اسلحے کی کمی نہیں صرف مسلم
حکمرانوں میں غیرت کی کمی ہے، عرب حکمران فلسطینیوں کا ساتھ دیں، فلسطینیوں
نے ثابت کیا ہے کہ ظلم اور تشدد سے مجاہدوں کا راستہ نہیں روکا جاسکتا،
فلسطین کے شہید ہمارے شہید ہیں، ایک شہید کا بدلہ یہودیوں سے لیا جائے گا،
اسرائیل حماس کو شکست نہیں دے سکتا، مسلمانوں کی اپنی فوج تشکیل دینے کی
ضرورت ہے۔
اس موقع پر حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے شرکا سے ویڈیو لنک خطاب کیا اور فلسطین کی بھر پور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔