May 24, 2021 01:15 pm
views : 263
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 3,060 coronavirus cases, 57 deaths in 24 hours
کراچی، مہلک کورونا وائرس نے مزید ستاون زندگیاں چھین لیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار ساٹھ نئے کیسز رپورٹ کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 34 ہزار 760، سندھ میں 3 لاکھ 9 ہزار 647، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 29 ہزار 883، بلوچستان میں 24 ہزار 583، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 500، اسلام آباد میں 80 ہزار 418 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 808 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 28 لاکھ 37 ہزار 818 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 670 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 20 ہزار 374 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 763 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 57 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 308 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 784، سندھ میں 4 ہزار 920، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 950، اسلام آباد میں 745، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 532 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔