May 24, 2021 01:17 pm
views : 259
Location : Domestic Place
PM Imran launches Ehsaas Saving Wallets in Islamabad
اسلام آباد، وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا جو کمزور طبقے کو نظرانداز کرتا ہو، وزیراعظم کہتے ہیں احساس پروگرام کے ذریعے شفافیت، میرٹ پر مستحقین کو رقم فراہم کی
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری 25 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے، لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا، احساس پروگرام کے ذریعے شفافیت، میرٹ پر مستحقین کو رقم فراہم کی، کمزور طبقے کو نظر انداز کرنے والا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
احساس سیونگ والٹس پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے غریب ممالک زیادہ متاثر ہوئے اور بیشتر ممالک غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ بہت زیادہ متاثر ہوا، ہم نے احساس پروگرام کے تحت مستحق طبقے کی مدد کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران احساس پروگرام کو چوتھا کامیاب پروگرام سمجھا گیا، احساس پروگرام کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے، اگر ہم احساس پروگرام تیزی سے نہ چلاتے تو کمزور طبقے کو مزید نقصان ہوتا۔