May 24, 2021 01:46 pm
views : 265
Location : Domestic Place
Karachi- Unnecessary movement banned in Karachi after 8pm from May 25
کراچی، سندھ حکومت نے صوبے بھر میں رات آٹھ بجے کے بعد شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی، رات آٹھ بجے کے بعد لوگوں کو غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی، جس کے بعد صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں پچیس مئی کی رات آٹھ بجے کے بعد شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر گاڑیوں میں گھومنے سے بھی روکا جائے جبکہ پارکس کی لائٹس بھی مغرب کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروبار کے اوقات صبح پانچ بجے سے شام چھ بجے ہوں گے، ڈیپارٹمنٹل اور سپر اسٹورز بھی شام چھ بجے تک کھلے رہیں گے، تاہم بیکری اور ملک شاپ رات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے، جب کہ جمعہ اور اتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے دو ہفتہ لگائی گئی پابندیوں پر مکمل عمل کیا تو آگے آسانی ہوگی، اس دوران میں خود جاکر تمام صورتحال دیکھوں گا اور اگر ان اوقات کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی کروں گا، عوام نے اگر تعاون کیا تو دو ہفتے میں کیسز کم ہوجائیں گے، جس کے بعد ہم کاروبار کھولنے کی طرف جاسکتےہیں۔
پابندی کے حوالے سے ایک شہری کا کہنا تھا کہ