کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر دھماکے سے چار افراد زخمی ہوگئے، پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب دھماکاخیزمواد پھٹنےسےہوا
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بار دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی گئی ہے۔ قمبرانی روڈ پر بشیر چوک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچے ،جہاں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا جبکہ امدادی ٹیموں نے دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب دھماکاخیزمواد پھٹنےسےہوا ہے۔
صوبہ بلوچستان میں تین روز کے دوران دہشت گردی کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل اکیس مئی کو چمن میں دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔