May 24, 2021 04:47 pm
views : 259
Location : Domestic Place
Karachi- MQM demands local policing system in Sindh
کراچی، سندھ کے دیہی علاقوں سے لوگوں کو لاکر شہروں میں تعینات کردیا جاتا ہے،سندھ حکومت سندھو دیش کی حامی ہے، رہنماء ایم کیو ایم عامر خان کہتے ہیں صوبے میں مقامی پولیسنگ کا نظام لایا جانا چاہیے
متحدہ قومی مووومنٹ کے مرکزی رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقے خصوصا کراچی جہاں پانی کی شدید قلت ہے اور سندھ حکومت فخر سے حکومت کر رہی ہے اور پولیس عوام سے بھتہ لینے میں مصروف ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں بیروزگاری اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہےشہر کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نام پر ایک بس تک نہیں چلائی گئی، جس طرح صوبوں کو ڈسٹرکٹس بنانے کا اختیار ہے، اسی طرح وفاق کو مزید صوبے بنانے کا اختیار ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں سے لوگوں کو لاکر شہروں میں تعینات کر دیاجاتا ہے،کیا کراچی کے لوگ پاکستان کے شہری نہیں ہیں اندرون سندھ میں پولیس کے جوان شہید ہو رہےہیں اور سندھ کے حکمراں محو خواب ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ہماری پٹیشنز سسک رہی ہیں، ہماری کہیں کوٸی سنواٸی نہیں ہو رہی این ایف سی پر بات کرتے ہیں مگر پی ایف سی پر کوٸی بات نہیں کرتے آئین میں تبدیلی لائیں اور صوبوں کو مزید صوبے بنانے کا دیا گیا اختیار واپس لیا جاۓ۔ مردم شماری میں کراچی کے لوگوں کوصحیح گنا نہیں جاتا جس پر ایم کیو ایم نے ہی شدید احتجاج کیا، ٹینکر مافیا کا یہاں راج ہے، لوگ پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔