May 25, 2021 03:46 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,253 coronavirus cases, 92 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر سے مزید بانوے افراد زندگی کی بازی ہار گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار دو سو تریپن نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 35 ہزار 577، سندھ میں 3 لاکھ 10 ہزار 557، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار 187، بلوچستان میں 24 ہزار 638، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 512، اسلام آباد میں 80 ہزار 529 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 852 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 28 لاکھ 84 ہزار 544 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 726 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 23 ہزار 157 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 723 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 92 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 839، سندھ میں 4 ہزار 936، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 970، اسلام آباد میں 746، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 532 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔