May 25, 2021 03:48 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Islamabad- PM asks youth to take advantage of Skills Education, Kamyab Jawan Programs
اسلام آباد، نوجوانوں کے کاروبار کیلئے سو ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کوشش ہے کہ نوجوان آبادی کو روزگار فراہم کیا جائے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے روزگار کیلئے دو پروگرام لا رہے ہیں، پچاس ہزار اسکالرشپس ہائر ٹیکنالوجیز کیلئے دی جائیں گی۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں نوجوانوں سے مخاطب ہوئے کہا کہ کوشش ہے نوجوان آبادی کو روزگار فراہم کیا جائے تاکہ یہ ملک کو ترقی دےسکیں، دنیا بھر میں روزگار پرائیویٹ سیکٹر میں ملتا ہے یا لوگ اپنا کاروبار شروع کرتے ہیں، ایک لاکھ ستر ہزار سکل ایجوکیشن کیلئے سکالرشپس دے رہے ہیں، نوجوانوں کو اپنے کاروبار کیلئے سو ارب روپے کا فنڈز مختص کیا گیا ہے، کوشش ہے کہ ہر سال نوجوانوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جائے۔
عمران خان کا کہنا تھا نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے، دنیا میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع نجی شعبہ فراہم کرتا ہے۔