May 25, 2021 03:54 pm
views : 254
Location : Domestic Place
Islamabad- No change in PDM's stance: Maryam Nawaz
اسلام آباد، پیپلز پارٹی شوکاز کا جواب دے پھر پی ڈی ایم میں واپسی کا فیصلہ ہوگا، مریم نواز کہتی ہیں چوہدری نثار کا ن لیگ سے تعلق نہیں، قبول کرنے کا سوال ہی نہیں بنتا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کا ن لیگ سے تعلق نہیں، قبول کرنے کا سوال ہی نہیں بنتا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر طبقہ مہنگائی سے متاثر ہے، لوگ تباہ حال ہو گئے، حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، جھوٹ بول کر ترقی کے اعداد و شمار دیئے جارہے ہیں۔
شہباز شریف کے عشائیہ میں عدم شرکت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا رول اپوزیشن لیڈر کا رول ہے وہ اس کو نبھا رہے ہیں، پارلیمٹیریز کا ڈنر تھا میں پارلیمنٹرینز نہیں، میرا ہر جگہ موجود ہونا بھی ضروری نہیں، شہباز شریف کے بارے میں ہر بات کو چپقلش بنانا چھوڑ دیں، جہاں شہباز شریف خود موجود ہوں وہاں میری موجودگی ضروری بھی نہیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کا جو موقف ہے میرا بھی وہی موقف ہے، اس معاملے پر ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کا ایک ہی موقف ہے، اپوزیشن کا کوئی نیا اتحاد نہیں، پی ڈی ایم موجود ہے، پی ڈی ایم نے رمضان المبارک کے بعد اجلاس کا فیصلہ کیا تھا، پی ڈی ایم کی میٹنگ آج کل میں ہونیوالی ہے، پیپلز پارٹی نے جو شوکاز پھاڑ کر ردی میں پھینکا تھا وہ اس کا جواب دیں، پھر پی ڈی ایم میں واپسی کا فیصلہ ہو گا۔