May 25, 2021 03:55 pm
views : 267
Location : Accountibility Courts
Quetta- Mushtaq Raisani and Khalid Langu sentenced to 10 years in corruption case
کوئٹہ، کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو دس برس قید کی سزا، احتساب عدالت نے مشتاق رئیسانی کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی سنادیا
احتساب عدالت کی جانب سے میگا کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو قید کی سزا سنادی گئی۔
احتساب عدالت نے میگاکرپشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو دس سال قید کی سز ا سنا دی اور اس کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔
عدالت نے میگا کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو بھی دو سال دو ماہ قید کی سزا سنادی۔ میر خالد لانگو کی سز ا ان کے ٹرائل کے دوران گرفتاری سے شروع ہوگی۔ کیس میں سابق سیکرٹری بلدیات عبدالباسط اور سابق سیکرٹری لوکل کونسل فیصل جمال کو بری کردیا گیا۔
نیب نے ڈیڑھ ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں سیکرٹری خزانہ مشاق رئیسانی کے گھر پر چھاپہ مار کر 75 کروڑ روپے کی ملکی اور غیرملکی کرنسی اور 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا برآمد کیا تھا۔