May 25, 2021 03:57 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Karachi- Super Blood Moon۔ First lunar eclipse of 2021 to occur tomorrow
کراچی، کل سپر فل مون ہوگا، کل کے چاند کو سپرفلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے، چاند گرہن پاکستان میں دن ہونے کے باعث دکھائی نہیں دے گا
چھبیس مئی کو مکمل چاند گرہن ہوگا اور چاند زمین سے قریب ہونے کے باعث سپر فل مون بھی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کل کے چاند کو سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے اور چاند گرہن کے دوران 14منٹ کے لیے چاند سرخ رنگ کا نظر آئے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بج کر 48منٹ پر ہوگا اور مکمل چاند گرہن 4 بج کر 11منٹ پر ہوگا جب کہ اختتام شام 6 بج کر 5منٹ پرہوگا۔
چاند گرہن پاکستان میں دن ہونے کے باعث دکھائی نہیں دے گا۔