May 25, 2021 03:58 pm
views : 269
Location : Domestic Place
Karachi- All City Tajir Ittehad organizes protest against israel
کراچی، آل سٹی تاجر اتحاد کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، شرجیل گوپلانی نے اسرائیلی اور فرانسیسی مصنوعات کو تلف کرنے کا اعلان کردیا
آل سٹی تاجر اتحاد کے تحت فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی ٹمبر مارکیٹ سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پہنچی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں تاجروں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیلی اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کررہے ہیں اور اگر کسی بھی دکاندار کو اسرائیلی اور فرانسیسی مصنوعات کو ختم کرنے پر نقصان کا سامنا ہو تو وہ ہم سے رابطہ کرے جسے ہم بلاسود قرضہ دینے کیلئے تیار ہیں۔ لہذا ہم دکانوں سے اسرائیلی اور فرانسیسی مصنوعات کو تلف کردیں گے۔
تاجر رہنماء عماد پونا والا کا کہنا تھا کہ