Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 30, 2021 08:13 pm views : 225

Location : Press club

Karachi- Civil society protest against Japan government
  • Urdu

جاپان میں ایٹی فضہ ملا پانی سمندر میں پھینکنے کے خلاف کراچی میں احتجاج

کراچی میں سول سوسائٹی کی جانب سے جاپان میں آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے خلاف احتجاج کیا گیا ،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر جوہری فضلے سے آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے خلاف نعرے درج تھے،مظاہرین نے جاپانی حکومت کے اس عمل کو سمندری حیات کیلئے خطرناک قرار دیا اور جاپانی حکومت سے اس پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی۔
مظاہرین کی جانب سے فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے جوہری فضلے سے آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا،ان کا کہنا ہے کہ اس سے سمندری حیات کو نقصان پہنچنے کا شدید اندیشہ ہے۔
مظاہرے میں شریک ڈاکٹر عدنان عالم خان کا کہنا تھا کہ اس پانی میں ریڈیو ایکٹو دھاتیں شامل ہیں، جو سمندری حیات اور انسانی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہیں،تابکاری مواد سمندر میں چھوڑنے سے لوگوں میں کینسر کا خطرہ بڑھ جائے گا، جو کہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں،جاپان کی ایک یونیورسٹی نے اسکا حل بھی بتایا ہے جس پر وہاں کی حکومت کو غور کرنا چاہیے۔
کراچی یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات کے پروفیسر عامر عالمگیر کا کہنا تھا کہ ٹریٹیم آبی حیات کے لیے مضرِ صحت ہے اور اگر خوراک کے ذریعے مچھلیوں میں شامل ہو جائے تو انسانی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہو گی۔
واضح رہے کہ جاپان میں دس برس پہلے زلزلے اور سونامی نے فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ سمیت وسیع رقبے پر زبردست تباہی پھیلائی تھی۔ اس سانحے میں 18500 لوگ مارے گئے یا لاپتہ ہو گئے تھے۔
سن 2011 میں آنے والے بڑے پیمانے پر زلزلے اور سونامی کی وجہ سے شمال مشرقی جاپان میں قائم ایٹمی پلانٹ کے تین ری ایکٹروں میں بڑے پیمانے پر پگھلاؤ ہوا تھا۔
تابکار ریکٹرز کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی ہولڈنگز انک نے تقریبا ایک ہزار ٹینک پانی استعمال کیا تھا۔
پڑوسی ملکوں اور ماحولیاتی تنظیموں کی طرف سے اس کی مذمت کی جا رہی ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved