Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 14, 2021 06:13 pm views : 237

Location : Domestic Place

Karachi- It is demanded from the federation that all should be treated equally, CM Sindh
  • Urdu

کراچی، وفاق نے باسٹھ ارب روپے دینے سے انکار کردیا کہا بھول جاؤ، وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں صوبوں کو کوئی کچل نہیں سکتا

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کو منصوبے زبردستی تھوپے گئے جن کی ضرورت نہیں تھی، صوبائی حکومت کو ٹیکس جمع کرنے کے مواقع دیئے جائیں، میں جب سندھ کے مسئلے بتاتا ہوں تو چڑ کیوں لگتی ہے؟بطور وزیراعلیٰ میری ذمہ داری ہے کہ سندھ کے مسائل پر بات کروں، سندھ کی بات کرنے پر مجھ پر حملہ آور کیوں ہوجاتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ این ایف سی ہر 5 سال میں ہونا ہوتا ہے،  18 ویں ترمیم پر تنقید ہوتی ہے، این ایف سی پر تنقید ہوتی ہے، ہمیں ٹیکس جمع کرنے کے مواقع دیے جائیں، اس وقت ایف بی آر کے ٹیکسز کی گروتھ 17 فیصد ہے، 17 فیصد گروتھ تین سال کی ہے جس کے بارے میں ڈھول بجارہے ہیں، ہمیں ٹیکس میں چوریاں کم کرانی چاہئیں تاکہ صوبوں کو حصہ ملے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ شدید ناانصافی ہوئی ہے، کسی صوبے سے اختلاف نہیں، وفاق سب کو برابر دیکھے، ہم اعتراض کرتے ہیں تو ایک صاحب کہتے ہیں آپ نے کتنے موٹروے بنالیے،  کراچی سے ٹھٹھہ کیرج وے ہم نے پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ سے بنایا، شور مچاتے ہیں ہم نے کسی صوبے میں نالے صاف نہیں کرائے، یہاں کرا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نالے نالے بول رہے ہیں، یہ نالوں میں بہہ جائیں گے،  بتاؤ کہاں 90 ارب روپے دیئے، ہم لفاظی نہیں کر رہے، آپ کو فیکٹ بتارہا ہوں، جام شورو سہون روڈ پر یہ لوگ لگے ہوئے ہیں، ان سے نہیں بن رہا، کہتےہیں آپ کو پیسے نہیں دے رہے، آپ کھا جائیں گے، 70 فیصد ریونیو صوبے سے اکٹھا ہوتا ہے، کیا میں نے غلط کہا۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر میرا اعتراض تھا، آپ نے پورے سندھ کی آبادی کم گنی، پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلائیں اور مردم شماری پر بات کریں، ابھی تک گیارہ ماہ میں ہمیں پانچ سو اٹھانوے ارب روپے ملے ہیں، ایک صوبے سے آپ نے 544 ارب کا وعدہ کیا مگر دیا کیا؟۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق سے مطالبہ ہے کہ سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے، ہم نے تو کئی روڈ بنوائےہیں مگر وفاق سے کام نہیں ہوتا، کہتے ہیں سندھ سےنالوں کی صفائی نہیں ہوپاتی،  بھائی آپ لوگ خود آئے تھے کہ نالے صاف کریں گے، صوبے سے پوچھو تو سہی کہ ترجیحات کیا ہیں، یہ نالوں ہی نالوں کے پروجیکٹس سندھ میں بنا رہے ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved