Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 22, 2021 08:28 pm views : 215

Location : Sea view

Karachi- Cargo ship stuck at Karachi's Seaview for second day
  • Urdu

کراچی میں سپلائی جہاز کو ساحل پر پھنسے پچاس گھنٹوں سے زائد ہو گئے

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کےپی ٹی) کے ذرائع کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسنے والا جہاز 10 سال پرانا ہے اوراسے نقصان نہیں ہوا ہے۔
حکام نے بتایا کہ جہاز سنگاپور سے 18 جولائی کو کریو کی تبدیلی کے لئے آیا تھا، خراب موسم کی وجہ سے جہاز کا اینکر الگ ہوکر گم ہوگیا تھا، انجن کمزورہونے کی وجہ سے جہاز لہروں کا زورنہیں سہہ سکا تھا اور دھکے کھاتا ہوا ساحل پر پہنچا اور ریت میں پھنس گیا۔
کے پی ٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کم گہرے پانی کے ٹگ جہاز کو نکال سکتے ہیں، تاہم پاکستان کے پاس کم گہرے پانی کے ٹگ پشرر نہیں ہیں۔
کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کو نکالنے کے لیے طاقتور سالویج ٹگ استعمال کرنا ہوں گے، تاہم جہاز کی مالک کمپنی نے ریسکیو کرنے کی ابھی تک باضابطہ درخواست نہیں کی، اور جہاز کی آمد کی اطلاع بھی کے پی ٹی کو نہیں دی گئی تھی، اس لئے کے پی ٹی کے ٹگ پورٹ آپریشن چھوڑ کر پھنسے ہوئے جہاز کو ریسکیو نہیں کرسکتے۔
کے پی ٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاز کے مالک کو ٹگ پشرر کا انتظام کرنا ہو گا، عالمی قوانین کے تحت یہ جہاز کے مالک کی ذمے داری ہے۔
دوسری جانب کراچی کے تفریحی مقام سی ویو پر پھنسا بحری جہاز شہریوں کی تفریح کا ذریعہ بن گیا ہے،  گزشتہ روز کنٹینرز سے لدا بحری جہاز ساحل کی ریت میں پھنس گیا تھا جسے  دیکھنے کے لئے ساحل پر تفریح کے لیے آنے والوں کا رش بڑھتا جارہا ہے۔
نوجوان علی کا کہنا تھا کہ ہم لوگ اس جہاز کا دیکھنے آئے تھے تاہم پولیس والے اس کے پاس جانے سے روک رہے ہیں۔
عمیر کا کہنا تھا کہ سامنے جہاز کھڑا ہے لیکن ہم آگے جا نہیں سکتے،پولیس والے اجازت نہیں دے رہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved