Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 28, 2021 12:34 pm views : 223

Location : PM House

Islamabad- Afghanistan's civil war could enter Pakistan, says PM Imran Khan
  • Urdu

اسلام آباد، افغانستان کی خانہ جنگی پاکستان میں بھی داخل ہوسکتی ہے، وزیراعظم کہتے ہیں پاکستان کی معیشت مزید مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں، افغان مہاجرین کے کیمپ ہیں، پاکستان پر افغانستان میں 10 ہزار جنگجو بھیجنے کا الزام احمقانہ ہے، پاکستان مزید افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ افغانستان پہلے اپنے مہاجرین کو واپس لے پھر پاکستان سے جواب طلبی کرے۔
غیرملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان خطے کے امن میں شراکت دار ہے، ہم مزید کسی محاذ آرائی کاحصہ نہیں بننا چاہتے۔ امریکا کو اڈے دینے سے پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنے گا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ افغان جنگ سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں، پاکستان نے افغان جنگ کا حصہ بن کر 70 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے، جب پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع کی تو ملک میں خودکش حملے ہو رہے تھے، ہم امریکا کی جنگ لڑ کر اپنی معیشت کا نقصان کر رہے ہیں، امریکی امداد ہمارے نقصان سے کہیں زیادہ کم ہے، افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا الزام بھی ہمیں دیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ طالبان امریکا اور افغان قیادت سے بات چیت کے لئے تیار تھے اشرف غنی سے نہیں، اسی وجہ سے مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوتے رہے، پاکستان نے امریکا اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا، جس کا اعتراف امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی کیا، موجودہ صورت حال میں افغانستان میں امریکا اور نیٹو فورسز کے پاس طالبان سے مذاکرات کی صلاحیت نہیں رہی کیونکہ اب طالبان خود کو فاتح سمجھ رہے ہیں۔ اس لئے انہیں سیاسی حل کے لیے مجبور کرنا مشکل ہے، طالبان کے ساتھ اس وقت مذاکرات کرنے چاہیے تھے جب افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ نیٹو فورسز تھیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved