Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 05, 2022 04:56 pm views : 253

Karachi - Karachi Kings' fourth consecutive defeat: Inzamam-ul-Haq criticizes Babar Azam
  • Urdu

کراچی کنگز کی لگاتار چوتھی شکست: انضمام الحق کی بابر اعظم پر تنقید

جیو نیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے بابر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ دنیا کے نمبر ون کھلاڑی ہیں اور 20 اوورز میں وکٹ پر کھڑے ہیں تو آپ کو میچ ختم کرنا چاہیے ورنہ مکمل اوورز کھیلے بغیر آؤٹ ہو جائیں گے۔ سابق کپتان انضمام الحق پی ایس ایل 2022 میں ہوم ٹیم کے انتخاب اور بیٹنگ آرڈر سے بھی خوش نہیں تھے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 11ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے ہرادیا، میچ کے اختتام تک ایک اینڈ بابراعظم نے سنبھالے رکھا اور آخری اوور میں 4 چوکے بھی لگائے تاہم تیسری وکٹ پر کک بین کے ساتھ 74 رنز کی شراکت کے سوا کوئی اور بڑی پارٹنر شپ نہ بن سکی یوں کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 164 رنز بناسکی۔ دوسری جانب انضمام الحق نے محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو ’غیر قانونی‘ قرار دینے پر آسٹریلوی حکام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حسنین 2 سے 3 سال سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ان کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی نہیں لگتا تھا۔
انضمام الحق نے سوال کیا کہ ’آسٹریلیا جانے کے بعد 90 فیصد کھلاڑیوں پر پابندی کیوں لگ جاتی ہے؟ سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پی ایس ایل کے آغاز سے قبل حسنین کے باؤلنگ ایکشن کا مسئلہ حل کرنا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو غیر قانونی باؤلنگ ایکشن پائے جانے کے بعد باؤلنگ سے روک دیا گیا ہے۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved