زرداری اور بلاول کی ماڈل ٹاؤن آمد، شہباز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاہور میں شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پہنچے تو ن لیگ کے صدر نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ملاقات کی دعوت دی تھی۔ اس سے قبل جمعے کو شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کر کے ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو ظہرانے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کی اور آج ماڈل ٹاؤن پہنچے۔