Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 07, 2022 04:49 pm views : 278

Islamabad - Will enter the field with full force in the local elections,Imran Khan
  • Urdu

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے عوام کے پاس پی ٹی آئی کے سوا کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے عوام کے پاس پی ٹی آئی کے سوا کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگیزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی مشاورت ہوئی، بڑے شہروں میں مئیرز کے لیے ناموں کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا ساتھ ہی وزیراعظم نے عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو منظم کیا جائے، ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے، بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دورہ چین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے دورہ چین کی کامیابی کو اجاگر کرنے کی ہدایت دی۔
دوسری جانب اپوزیشن نے وزیراعظم کےخلاف عدم اعتماد سےقبل حکومتی اتحادیوں کا رخ کرلیا ہے، آصف زرداری، بلاول بھٹو کی چوہدری شجاعت سےملاقات اسی سلسلےکی کڑی ہے۔
پیپلزپارٹی،ن لیگ قیادت کے درمیان حالیہ ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سےرابطوں پراتفاق ہواتھا جبکہ پی ڈی ایم کےاجلاس میں بھی حکومتی اتحادیوں کو پی ٹی آئی سےالگ کرنےکی تجویز سامنے آئی تھی۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved