پی ایس
ایل سیون کے حوالے سے این سی او سی نے لاہور کے میچز میں پچاس فیصد شائقین
کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت کا فیصلہ کیا ہے ، 16 فروری سے سو فیصد شائقین
سٹیڈیم آسکیں گے۔
پی ایس ایل سیون کے حوالے سے این سی او سی نے لاہور کے میچز میں پچاس فیصد شائقین کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت کا فیصلہ کیا ہے ، 16 فروری سے سو فیصد شائقین سٹیڈیم آسکیں گے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے42 رنز سے فتح سمیٹ لی اور کراچی کنگز کو مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں بھی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور9 وکٹ کے نقصان پر 135 سکور بناسکی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر177 رنز بنائے، پال سٹرلنگ 39، الیکس ہیلز 30، کپتان شاداب خان 29 اور آصف علی 10 ،اعظم خان 16 اور کولن منرو 33 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کراچی کنگز کے عماد وسیم، عثمان شنواری، محمد نبی اور عمید آصف نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی جبکہ کرس جورڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچز میں کرکٹ فینز کھل کر لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس حوالے سے این سی او سی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق 15 فروری تک 50 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ 16 فروری کے بعد سٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کی اجازت ہوگی۔ میچز میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ ویکسی نیشن مکمل کروانے والے افراد ہی سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔
این سی او سی کے مطابق 12 سال سے کم عمر کے بغیر ویکسین لگوائے بچوں کو بھی سٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی۔
کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے فیلڈر بن گئے۔
گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کے کپتان نے تین شاندار کیچ پکڑے جس کے بعد ان کے پی ایس ایل میں کیچز کی تعداد پینتیس ہو گئی ہے۔
بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے جن کے پی ایس ایل کیچز کی تعدا 33 ہے جبکہ بطور وکٹ کیپر سب سے زیاد 52 کیچز کامران اکمل کے ہیں۔