سعودی
وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف پاکستان پہنچ گئے جہاں انہوں
نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کیں۔
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف پاکستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کیں۔
سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق سعودی وزیر داخلہ اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران اہم حکومتی اورسکیورٹی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
ترجمان کے مطابق سعودی وزیر داخلہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرینگے، وزارت داخلہ کا بھی دورہ کرینگے اور اپنے ہم منصب شیخ رشیداحمد سے ملاقات کی۔
وزارت داخلہ کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف علاقائی صورت حال سمیت، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور دیگراہم امور پر بات چیت کرینگے۔