کورونا
وائرس سے سینتیس افراد جاں بحق ہوگئے
کورونا وائرس سے سینتیس افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد انتیس ہزار پانچ سو تریپن ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد چودہ لاکھ پینسٹھ ہزار نو سو دس ہوگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 799 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 90 ہزار 103، سندھ میں 5 لاکھ 53 ہزار 112، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 4 ہزار 84، بلوچستان میں 34 ہزار 853، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 945، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 987 جبکہ آزاد کشمیر میں 40 ہزار 826 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 54 لاکھ 75 ہزار 293 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 327 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک13 لاکھ 49 ہزار 189 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 668 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔