وزیراعظم
اور آرمی چیف دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے والے فوجی جوانوں سے ملاقات
کرنے نوشکی پہنچے
وزیراعظم
اور آرمی چیف دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے والے فوجی جوانوں سے ملاقات
کرنے نوشکی پہنچے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر
داخلہ شیخ رشید بھی موجود تھے۔ ۔
وزیراعظم عمران خان نوشکی میں فوجی
جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت بہت بڑا رتبہ ہے اور یہ مسلمان کے
لیے بڑا اعزاز ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے جو مظاہرہ کیا اس
کی مثال نہیں ملتی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کا دور ہے جس کا مجھے
پورا علم ہے، دنیا بھر میں مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے، برطانیہ میں بھی
40 سال بعد مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے، مجھے پورا احساس ہے کہ ہمارا
تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مشکل میں ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ ایسے
اقدام کررہے ہیں کہ آمدنی میں اضافہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول مہنگا
ہوگیا ہے اس کے تمام چیزوں پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، جیسے جیسے حکومت کی
آمدنی بڑھے گی تنخواہ داروں کی آمدنی بڑھائیں گے۔ انہوں نے کارپورٹ سیکٹر
سے درخواست کی کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں۔
عمران خان کا
مزید کہنا تھا کہ یہ فیز ٹیکنالوجی کا ہے ساتھ ہی چین زراعت میں ہمارے مدد
کررہا ہے، اگر چین کی مدد سے ہماری زراعت بڑھ گئی تو ہم مزید ایکپسورٹ کے
قابل ہوں گے کیوں ہماری اکثریت زراعت پر منحصر ہے۔