شہباز
شریف حکومت کیخلاف متحرک ہوگئے اور ان ہاؤس تبدیلی کیلیے سیاسی رہنماؤں سے
ملاقاتیں جاری ہیں۔
شہباز
شریف حکومت کیخلاف متحرک ہوگئے اور ان ہاؤس تبدیلی کیلیے سیاسی رہنماؤں سے
ملاقاتیں جاری ہیں۔مسلم لیگ ن کے صدر اپوزیشن قائدین کے علاوہ حکومتی
اتحادیوں سے بھی ملیں گے۔ شہباز شریف نے اپنی پولیٹیکل ٹیم کو ملاقاتوں کا
شیڈول بنانے کی ہدایت کر دی۔
شہباز شریف لاہور،کراچی اوراسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وہ حکومتی اتحادی باپ، ق لیگ اور جےڈی اےکے قائدین سے ملیں گے۔
جے
ڈی اےکے قائدین سے ملاقاتوں کیلئے لیگی رہنما کراچی جائیں گے، جہاں لیگی
رہنماؤں کے علاوہ سندھ کی قوم پرست جماعتوں سے رابطہ کرینگے۔ شہباز شریف کی
پولیٹیکل ٹیم نے ملاقاتوں کے شیڈول کی تیاری شروع کردی۔ رواں ماہ قومی
اسمبلی کے اجلاس میں بھی شہباز شریف اہم سیاسی رہنماؤں سے ملیں گے۔
شہباز
شریف اسلام آباد میں مولانافضل الرحمٰن ،محمودخاں اچکزئی اور سردار اختر
مینگل سے ملیں گے، اور سیاسی رہنماؤں کو ان ہاؤس تبدیلی پر قائل کرنے کی
کوشش کریں گے۔