اپوزیشن جماعتیں پارلیمان میں ایک ہیں، عدم اعتماد بتایا نہیں جاتا لایا
جاتا ہے
سابق
وزیرا عظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے
کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمان میں ایک ہیں، عدم اعتماد بتایا نہیں جاتا لایا
جاتا ہے، فوری اور شفاف انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔
اسلام آباد
میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا
کہنا تھا کہ فواد چودھری نے آخری سچ کب بولا تھا ؟ پیپلزپارٹی نے پی ڈی
ایم خود چھوڑی، پارلیمان سے باہر پیپلزپارٹی نے اپنے راستے خود جدا کیے۔
شاہد
خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نام نہاد احتساب کے نظام کا آج چوتھا سال ہے،
نیب کا کام ہاؤسنگ سوسائٹیز کو چلانا ہے تو اسی پر لگا دیں، نیب سیاستدانوں
کو بدنام کیوں کرتا ہے ؟ آج پانچواں ماہ ہے، چیئرمین نیب روزانہ کی اجرت
پر کام کر رہے ہیں، کیسز کی حقیقت عوام کے سامنے رکھیں گے، ن لیگ کی حکومت
کے منصوبوں میں کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، آج کون سا محکمہ ہے جہاں کرپشن
نہیں، ایک لمبی فہرست ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی نیب
پولیٹیکل انجینئرنگ کرتا ہے، حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سیلاب تلے
تباہ کر دیا، یہی رفتار رہی تو حکومت کرپشن میں دنیا کی نمبر ون حکومت
ہوگی، نیب نے کوئی ریکوری نہیں کی، کسی کو نہیں پکڑا۔