Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 09, 2022 04:02 pm views : 330

Faisalabad -Thieves who are tearing each other's stomachs are gathering today, Prime Minister
  • Urdu

ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے والے چورآج اکھٹے ہورہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے پیٹ سے پیسے پی ٹی آئی نے نہیں ن لیگ نے نکالنے تھے، ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے والے چور آج اکھٹے ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد ڈویژن میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کردیا، وزیراعظم نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اوران کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، 400 ارب روپے صحت کارڈ منصوبے پر خرچ ہو رہے ہیں، اتنی خطیر رقم اس منصوبے پر خرچ ہونا آسان کام نہیں، صحت کارڈ ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب کے علاج کی ذمہ داری ریاست نے کبھی نہیں لی تھی، پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا لیکن بدقسمتی سے کسی حکمران نے قدم نہیں اٹھایا، انگریز جو پرائیویٹ اسپتال چھوڑ کرگئے تھے وہ آج ناقص صورتحال سے دوچار ہیں، جب کہ ملک کے سیاستدان کھانسی کے علاج کے لئے بھی لندن چلے جاتے ہیں، جب کوئی سنو تو کہاجاتا ہے کھانسی ہونے پر کوئی دبئی جارہا ہے کوئی لندن۔
وزیراعظم نے کہا کہ  ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے والے چور آج اکھٹے ہو رہے ہیں، 20 سال یہ ایک دوسرے کو چور چور کہتے رہے ہیں، آصف زرداری کے پیٹ سے پیسے پی ٹی آئی نے نہیں نکالنے تھے، ن لیگ نے آصف زرداری کو جیل میں ڈالنا تھا، کیا کبھی ان چوروں نے عام آدمی کا سوچا کہ یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے، سندھ کا ایک لیڈر جن کو اردو نہیں آتی، جو کہتا ہے کہ بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے، کیا سندھ کے اس لیڈر نے لوگوں سے پوچھا کہ تم پر کیا گزرتی ہے، وہ لیڈر کہتے ہیں ہم صحت کارڈ پر پیسہ نہیں خرچ کریں گے، سندھ کے اس لیڈر کو صوبے کے اسپتالوں کا بھی علم نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 30 سال سے حکمرانی کرنے والے اپنا پیٹ بھرتے رہے، آصف زرداری کبھی کسی کوخریدتے ہیں کبھی کسی کو، وہ چوری کی چیک بک سے لوگوں کو خریدنے آگئے، ملک میں جب بڑا چور چوری کرتا تھا تو اسے سزا نہیں ملتی تھی، شہبازشریف وزیراعلیٰ ہوتے ہیں اور بیٹے کے اکاونٹ میں مقصود چپڑاسی کے پیسے آتے ہیں، ان سے کرپشن کا جواب مانگو تو جواب دینےکی بجائےڈیڑھ گھنٹے کی تقریر کرتے ہیں، اور وہ تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے،علاج کیلئے باہر جانے والا وہاں اپنی فیکٹریوں کے دورے کر رہا ہے، ایک دل کا مریض سیڑھیاں چڑھ رہا ہے، ان سب کو پتہ ہے کہ یہ لوگ اپنی کرپشن کا جواب نہیں دے سکتے، اب عمران خان سے ڈر کر سارے چور ایک دوسرے کو گلے مل رہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ چوروں کے حکومت میں ہوتے ہوئے اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں تھا، مجھے اللہ نے عزت پیسا سب کچھ دے رکھا تھا، میں نے پورا یورپ دیکھ رکھا تھا، لیکن ان چوروں کا مقابلہ کرنے کے لئے میں سیاست میں آیا، 25 سال پہلے ان چوروں کے خلاف جہاد کے لیے آیا تھا، میں ان چوروں کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved