لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی
پنجاب کے
دارالحکومت لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں رات گئے
بارش برس پڑی ، بارش کےبعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا البتہ لاہور کی
آلودگی کم ہو گئی جس کے بعد لاہور دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں
چوتھے نمبر پر چلا گیا۔
دوسری جانب مری ،نتھیا گلی ، ایوبیہ ، ٹھنڈیانی
اور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری نے خوبصورت منظر بنا دیے ۔ ایوبیہ ،
نتھیا گلی ، ڈونگا گلی ، چھانگلہ گلی میں 8 انچ تک برف پڑ چکی ہے ۔
خیبرپختونخوا
میں پشاور ، پارا چنار ، ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں بادل برس رہے
ہیں جبکہ کالام کا درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے ۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق الگے تین روز پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بادل برسنے کا امکان ہے ۔