کورونا مزید 14 افراد کی جان لے گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 1207 نئے مریض رپورٹ ہوے
ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ دو پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 153 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 657 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 207 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 789، سندھ میں 5 لاکھ 67 ہزار ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 936، بلوچستان میں 35 ہزار 322، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 461، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 240 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 909 کیسز رپورٹ ہوئے۔