یوکرین سے 35 پاکستانی طلبا کو پولینڈ منتقل کردیا گیا
، طلباء پولینڈ میں سرحد کے قریب قائم کیمپ میں پہنچ گئے۔طلباء شہر خارکیف سے جانے والی ٹرین میں سوار ہو کر پولینڈ منتق
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طالب علم کے پیغام کے مطابق ان کے کچھ ساتھی یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف سے پولینڈ جانے والی ٹرین میں سوار ہو گئے ہیں، یہ ٹرین روسی حملے سے بچنے کے لیے ہجرت کرنے والے شہریوں کو منتقل کر رہی ہے۔
خارکیف شہر میں تقریباً 300 پاکستانی طالب علم موجود ہیں، پاکستانی طلبہ کا ایک اور بڑا گروپ دارالحکومت کیف میں بھی مقیم ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز یوکرین پر حملے کرنے کے بعد سے تقریباً ایک ہزار 500 پاکستانی یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں 500 طلبہ بھی شامل ہیں، کچھ افراد روسی حملوں سے قبل ہی ملک چھوڑ گئے تھے۔
سفارتخانے نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ ان طلبہ کے انخلا میں سہولت فراہم کر رہے ہیں اور انہیں وارساؤ پہنچانے کے لیے انتظامات کر رہے ہیں۔