Feb 27, 2022 10:02 pm
views : 357
Location : Domestic place
Islamabad- Australian cricket team arrive in Pakistan after 24 years amid tight security
آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد سخت سیکیورٹی میں پاکستان پہنچ گئی
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے 24 سال بعد آج خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستانی سرزمین پر قدم رکھ دیا۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی 24سال بعد خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔
آسٹریلوی ٹیم 2 روزتک بائیوسیکیورببل میں رہے گی، کھلاڑیوں کے 2 روز بعد کورونا ٹیسٹ کیےجائیں گے جب کہ آسٹریلوی کرکٹرزکورونا ٹیسٹ منفی آنے پر پریکٹس کریں گے۔
آسٹریلیا کے کھلاڑیوں میں کپتان پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین، مچل اسٹارک ، مچل مارش، عثمان خواجہ، جوش ہیزل ووڈ، ناتھن لیون اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں 3 ٹیسٹ،3 ون ڈے، ایک ٹی20میچ کھیلے گی جب کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے کھیلا جانا ہے۔