پاکستان سپر لیگ کو نیا چیمپئن مل گیا، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز نے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا
لاہور کے تاریخی میدان قذافی اسٹیڈیم میں ریکارڈ تماشائیوں کی موجودگی میں شاہین الیون نے فتح کے جھنڈے گاڑتے ہوئے نہ صرف پہلی بار فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ شاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل بھی جیت لیے۔
طاقت ور بولنگ اٹیک نے سلطانز کی بیٹنگ لائن تباہ کر ڈالی اور 181 رنز کے جواب میں پوری ٹیم 138 رنز ہی بنا سکی۔
۔شاہین شاہ آفریدی نے اسی اوور میں ڈیوڈ ویلے کو آؤٹ کرکے میچ میں لاہور قلندرز کی گرفت مزید مضبوط کردی۔ حارث روف نے بھی اگلے ہی اوور میں خوشدل شاہ کو بولڈ کردیا۔
کپتان آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز کے کوٹے میں 30 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں وہ ایونٹ میں 20 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی قرار پائے۔ محمد حفیظ اور زمان خان نے 2،2 جب کہ ڈیوڈ وزے اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ 'مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ قلندرز نے پی ایس ایل 7 جیت لیا ہے، اس ٹیم نے 7 سال تک خوب محنت کی اور آخرکار اُنہیں کامیابی مل گئی'۔