Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 01, 2022 11:49 am views : 278

Islamabad - Prime Minister Imran Khan addresses the nation this evening
  • Urdu

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیناغلط تھا: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والدین غلام ہندوستان میں پیدا ہوئے، میں ایک آزاد ملک میں پیداہوا، ہمیشہ سےخواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزادہو، نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیناغلط تھا۔
قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کہا دہشتگردی کےخلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دینا درست نہیں، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، ہمیں اس جنگ میں 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، سابقہ جمہوری حکومتوں میں 400 سے زائد ڈرون حملے ہوئے، سابقہ حکومتوں نے ڈرون حملوں پر احتجاج تک نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسی فارن پالیسی نہیں ہونی چاہیے جو اپنے ملک کو نقصان پہنچائے، امریکا کی جنگ میں حصہ لیا توشروع دن سے مخالفت کی، نائن الیون کے بعد دوبارہ جنگ میں شرکت کی گئی، اس پالیسی کے شروع سے خلاف تھا، بدقسمتی سے اس فارن پالیسی سے 80 ہزار پاکستانیوں کی شہادتیں ہوئی، قبائلی علاقہ تباہ ہوا، 45 لاکھ پاکستانیوں نے نقل مکانی کی، مشرف دور میں صرف 10 ڈرون حملے ہوئے، آصف زرداری، نوازشریف کے دس سالہ ادوارمیں 400 ڈرون حملے ہوئے، آزاد فارن پالیسی تویہ ہونی چاہیے تھی کہ ہمیں امریکا کو بمباری پراحتجاج کرنا چاہیے تھا، آصف زرداری، نوازشریف نے ڈرون حملوں کے خلاف ایک بیان نہیں دیا تھا، زرداری نے امریکیوں کو کہا ڈرون حملوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
عمران خان نے کہا کہ جب ملک کے سربراہان کے بیرون ملک اربوں ڈالرہونگے تو کبھی اپنے ملک کی بہتری کا نہیں سوچتے، قوم جب ووٹ ڈالے تو کبھی اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں جن کے بیرون ملک پیسے، جائیدادیں ہے۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ چین اور روس کا دورہ کرچکا ہوں، دنیا میں صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، دنیا کی بدلتی صورتحال کا اثر پاکستان پر بھی پڑا ہے، چین، روس کا بڑا اہم دورہ کیا ملک کوعزت ملی، آنے والے وقت میں بڑے اچھے نتائج آئیں گے، روس سے 20 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنی ہے، روس سے گیس بھی امپورٹ کریں گے، چین کے ساتھ سی پیک کے دوسرے فیز میں اہم معاہدے ہوئے۔

Recent News

Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved