فضل الرحمان اور شہباز شریف میں رابطہ، حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے پر اتفاق
لاہور:
مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک
رابطہ ہوا جس میں انہوں نے عدم اعتماد کے حوالے سے قانونی اور آئینی
معاملات پر رائے لینے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک
میں تیزی لانے پر مشاورت کی جبکہ عدم اعتماد کے حوالے سے قانونی اور آئینی
معاملات پر بھی رائے لینے پر اتفاق ہوا۔
شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔
شہباز
شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے
کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت
کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ ملزمان کے وکلاء نے استدعا کی کہ
عدالت میں وکلاء کی ہڑتال ہے، آج دلائل نہیں دے سکتے۔ حمزہ شہباز کی جانب
سے سینٹر اعظم نذیر تارڑ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ شریف اورزرداری فیملی دونوں کوپتا ہے عدالت سے بھاگنے میں ہی عافیت ہے۔