Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 01, 2022 11:56 am views : 454

Karachi - Sindh High Court orders demolition of illegal building in Kagzari
  • Urdu

سندھ ہائیکورٹ کاگزری میں غیرقانونی عمارت گرانے کا حکم

کراچی:سندھ ہائیکورٹ کاگزری میں غیرقانونی عمارت گرانے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے گزری  میں 5 منزلہ غیرقانونی عمارت کو مسمار کرنے کا حکم دیاہے
پیر کو عدالت میں غیرقانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے گزری میں غیرقانونی عمارت کی تعمیر پر برہمی کا اظہار کیا اور پلاٹ نمبراے 467 کو مسمار کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے عمارت کے بجلی، پانی اور گیس کے کنکشن منقطع کرنے کا بھی حکم دے دیا اورسب رجسٹرار کو عمارت میں سب لیز دینے سے روک دیا۔عدالت نےہدایت کی کہ جب تک عمارت کا کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جاتا،کسی کو سب لیز نہ دی جائے۔
 اس کےعلاوہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ کرنے پرعدالت نے ایس بی سی اے پر برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس حسن اظہر نے استفسار کیا کہ گراؤنڈ پلس ٹو بنانے کی اجازت تھی تو5 منزلہ عمارت کیسے بن گئی؟عمارت کی چھت پر بھی پینٹ ہاؤس بنایا گیا ہے،اس کو اگر توڑ بھی دیا تو دوبارہ بن جائے گا، آخر آپ لوگ کارروائی کرتے کیوں نہیں؟۔
عدالتی استفسار پر انسپکٹرایس بی سی اے نے بتایا کہ میرا ساؤوتھ زون میں ابھی تبادلہ ہوا ہے۔ اس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال کیا کہ اس پہلے کہاں تھے تو انسپکٹر ایس بی سی اے نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعینات تھا۔
انسپکٹر ایس بی سی اے سے عدالت نے مزید استفسارکیا کہ ناظم آباد اور لالو کھیت کتنی غیر قانونی عمارتیں بنی ہوئی ہیں؟اس سے پہلے کسی عمارت کو نوٹس دیا یا کسی کو مسمار کیا؟۔
عدالت کی جانب سے سرزنش کے باوجود ایس بی سی اے انسپکٹر خاموش رہے۔عدالت نے ہدایت کی کہ ایس بی سی اےغیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرے ورنہ آپ کے خلاف کارروائی ہوجائے گی۔

Recent News

Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved